Posts

Kashmir Issue

Image
کشمیر دنیا کی تین ایٹمی طاقتوں کے درمیان میں واقع ایک ایسا متنازعہ علاقہ ہے جس کی تاریخ اس کی عظمت رفتہ کی گواہی دیتی ہے۔ کشمیر کی تاریخ صدیوں پرانی ہے اور صدیوں پہلے کہیں ہمیں کشمیر منی سپر پاور کے روپ میں نظر آتا ہے تو کہیں للتادتیہ اور بڈشاہ کے زمانہ اقتدار کے دنوں میں ریاست کشمیر  کی سرحدیں ازبکستان  کے موجودہ شہر  تاشقند، افغانستان کے موجودہ دارالحکومت کابل سے لے کر ہندوستان اور پاکستان کے کئی علاقوں تک محیط نظر آتی ہیں۔ وقت کی ستم ظریفی دیکھئیے آج وہی کشمیر انھی طاقتوں کے درمیان چکی کے آٹے کی طرح پس رہا ہے۔اگر کشمیریوں  کی علم دوستی کی تاریخ کی  بات کی جائے تو شاردہ یونیورسٹی کے باقیات اس کا جیتا جاگتا ثبوت ہیں۔ آج کشمیر کو دنیا کے پیچیدہ مسئلہ کے نام سے جاننا جاتا  ہے۔ یوں تو پچھلے چار سو سالوں سے کشمیری غلامی کے دلدل میں پھنسے آزادی کے لئے ہاتھ پاؤں مارتے نظر آتے ہیں لیکن گذشتہ سات دہائیوں سے یعنی تقسیم ہند کے بعد سے لےکر کشمیری غلامی کے ایسے چنگل میں پھنسے نظر آتے  ہیں جہاں ہزاروں شہادتوں ماؤں بہنوں کی لٹی عزتوں کی قربانيوں کے باوجود آ...